ترک ڈرامہ ” ارتغرل“ میں ” ترگت الپ“ کا کردار نبھانے والے اداکار جنگیز جوشتون پاکستانیوں کے دلوں میں بھی گھر کر گئے ہیں اور ان کے کلہاڑے سے لڑنے کے انوکھے انداز نے سب کو ہی اس کے سحر میں جکڑ رکھا ہے ، پاکستانیو ں کی محبت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے نجی ٹی وی کو عید کے موقع پر خصوصی انٹرویو دیا جس دوران شاہد آفریدی اور وسیم بادامی نے ان سے دلچسپ سوالات کیے ۔
تفصیلات کے مطابق ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں اوراستنبول میں پیدا ہوا، میں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، میں 10سال پہلے باسکٹ بال کاکھلاڑی تھا اور میں تین سال تک باسکٹ بال کا پروفیشنل پلیئر رہا،انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گیا۔
پروگرام میں شریک آفریدی سے گفتگو میں جنگیزجوشقون نے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سےکرکٹ سیکھنا چاہوں گا جس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ جنگیز کو میں کرکٹ سکھاو¿ں گا اور خود کلہاڑا چلانا سیکھوں گا۔جنگیزجوشقون نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے کےدوران کوہنی ٹوٹ گئی تھی، میں نے ارطغرل سیریز پوری دیکھی تاکہ اداکاری میں مزیدبہتری آئے، چوتھاسیزن بہت مشکل تھاجس میں مجھ پر تشدد کیاگیا۔
”کورولش عثمان “سیریز کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے جنگیزجوشقون نے کہا کہ لوگوں کی خواہش ہے میں کورولش عثمان سیریزمیں اداکاری کروں لیکن اس سیریز میں نہیں آو¿ں گا۔ڈرامے کے یادگاری لمحات کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب لگی میری آنکھ بچ گئی۔جنگیز جوشقون نے پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ نشر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر وزیراعظم عمران خان کا بےحدمشکور ہوں، پاکستان میں ارطغرل ڈرامےکی مقبولیت پربہت خوش ہوں۔