جہاز میں گرمی لگنے پر خاتون نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر پروں پر چہل قدمی شروع کردی، ویڈیو وائرل

جہاز میں گرمی لگنے پر خاتون نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر پروں پر چہل قدمی شروع کردی، ویڈیو وائرل

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اس وقت ایک خاتون نے سب کو حیران کردیا جب اس نے گرمی لگنے پر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر جہاز کے پروں پر چہل قدمی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر اس کے پروں پر چہل قدمی کر رہی ہے۔ عملے کے مطابق خاتون نے جہاز میں گرمی لگنے کی شکایت کی تھی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں لینڈنگ کی تھی۔ جب مسافر نیچے اترنے کیلئے قطار بنائے کھڑے تھے تو ایسے میں اس خاتون نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر پروں پر واک شروع کردی۔ ایئر لائن انتظامیہ نے خاتون کی اس حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے اسے بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں