محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے گاڑیوں کی چوری اور ان کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کے مطابق رجسٹرڈ گاڑیوں کی چوری اور ان کا غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی گئی ہے۔ یہ سروس عوامی سہولت کیلئے متعارف کرائی گئی ہے، اب کوئی بھی شہری 8147 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یہ معلوم کرسکتا ہے کہ اس کے نام پر کتنی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت پہلے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر موجود تھی لیکن اب یہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مہیا کردی گئی ہے۔ 8147 پر گاڑی کا نمبر بھیج کر بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں، اس سروس سے عوام کے وقت اور پیسوں کی بچت ہوگی۔