اردو فلک نیوز ڈیسک نمائندہء خصوصی
بیورنڈال مسجد کے ساتھ ملحقہ عمارت میں ماہ ستمبر سے تارکین وطن بچوں کیلیے ویک اینڈ اسکول کا آغاز ہو چکا ہے۔اسکول میں آٹھ اساتذہ پر مشتمل ٹیم پہلی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک کے بچوں کو اسلامیات اور اردو کے مضامین پڑہائے گی۔اساتذہ کی ٹیم میں معلمہ و سابقہ منتظم اعلیٰ اسلامک کلچرل سینٹر ساجدہ پروین، شاہدہ بی بی اور انیلا اسلم نمایاہیں جبکہ باقی اساتذہ ان کے ساتھ کام کریں گے۔
اسکول میں اس وقت پچاس کے لگ بھگ طلباء زیر تعلیم ہیں۔سنڈے اسکول میں داخلہ جاری ہے۔والدین نے سنڈے اسکول کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا۔یہ اسکول کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم ابھی بھی اساتذہ اور بچے احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
اس ویک اینڈ پر اسکول موسم خزاں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہے گا
source: urdufalaknews desk