کورونا کے باعث بند سینما ہالوں کو بھارت نے کب سے کھولنے کا اعلان کر دیا؟ جانئے

کورونا کی عالمی وبا کے سبب کئی ماہ سے بند سینما ہال 15 اکتوبر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ وزارت صحت کے مشورے کے مطابق گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں جس میں 50 فیصد ناظرین کی استعداد کے ساتھ سینما گھر کھولے جا سکیں گے۔ ہال میں ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ہال اور عوامی مقامات پر لوگوں کے درمیان چھ فٹ کی دوری، ماسک لگانا، ایگزٹ اور انٹری پوائنٹ پر ٹیمپریچر کا ٹیسٹ کرنا اور سینیٹائزر رکھنا ضروری ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں