پرتگالی فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تصدیق کی ہے کہ فٹبالر کرسٹیانو رنالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے ملک کی نیشنل لیگ کے بدھ کو سویڈن کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔سکائی نیوز کے مطابق35سالہ کھلاڑی آئسو لیشن میں ہیں ،ان کو کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ ٹھیک ہیں ۔
اس سے قبل رونالڈو نے پیر کو انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شائع کی جس میں وہ پرتگال ٹیم کے ساتھی ممبروں کے ساتھ کھانے کی ایک لمبی میز پر بیٹھے ہیں۔تاہم بدھ کو ہونے والے میچ سے قبل سکواڈ میں مزید کسی مثبت ٹیسٹ کی اطلاع نہیں ہے۔پی ایف ایف نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ باقی کھلاڑیوں نے آج منگل کی صبح نئے ٹیسٹ کروائے ، یہ سب ایک منفی نتیجہ کے ساتھ تھے ۔