کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے سی اے اے کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری میں سی اے اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے 7 ٹیسٹوں کو پی سی آرکوروناٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا ہے جبکہ 7میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن مطابق مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی پی سی یاکووڈ 19،رئیل ٹائم یاٹی پی سی ار سارس کووڈ 2 اور آر ٹی پی سی یاکووڈ 19 شامل ہیں۔آر ٹی پی سی یا سارس کووڈ 2 ،پی سی آر سارس کووڈ 2ایکسپرٹ ،ایکسپریس سارس کووڈ 2 اورپی سی آر کووڈ 19 بھی شامل ہیں۔
یہ ہدایات نامہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں اورائیرلائنز،چارٹر طیاروں پر یکساں نافذ ہو گاجس کا سول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔