وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میری جیون ساتھی ہیں ،میں ان کے بغیر زندہ نہ رہ پاتا ۔
جرمن جریدے ’دیر اسپیگل‘ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں اپنی بقا اور مشکل صورتحال کا حل تلاش کرنے کا کریڈٹ اپنی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو دے دیا۔ جب وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاسی مسائل پر اہلیہ سے مشاورت کرتے ہیں تو انہوں نے مثبت جواب دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ صرف ایک احمق ہی ہر چیز سے متعلق اپنی اہلیہ سے بات نہیں کرتا۔عمران خان نے بشری بی بی سے متعلق کہا کہ وہ بہت دانا ہیں، میں ان سے ہر بات کرتا ہوں، حکومت میں درپیش مسائل، پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بھی انہیں بتایا تھا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ، میں ان کے بغیر زندہ نہ رہ پاتا۔