برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ لڑکی نے اپنے گھر میں 16 خطرناک سانپ پال رکھے ہیں۔
لندن کی یہ 21 سالہ لڑکی ویٹرنری نرس کی ٹریننگ لے رہی ہے اور اس نے اپنے گھر میں 16 اژدہے پالے ہوئے ہیں۔ اس نے پہلا سانپ 14 سال کی عمر میں خریدا تھا جس کیلئے اس کے بھائی نے اس کی مدد کی تھی۔
اس لڑکی کا سانپوں کے ساتھ اتنا زیادہ لگاؤ ہے کہ یہ ان کو اپنے ساتھ ہی بیڈ روم میں سلاتی ہے۔ کئی بار اس کو سانپ ڈس بھی لیتے ہیں لیکن زہریلے نہ ہونے کی وجہ سے اسے نقصان نہیں پہنچتا۔
21 سالہ لڑکی کے مطابق اسے ہفتے میں کم از کم ایک سانپ ضرور ڈستا ہے اور بعض اوقات تو اتنی زور سے ڈنک مارتے ہیں کہ خون نکل آتا ہے لیکن وہ پھر بھی ان سے پیار کرتی ہے۔