27 سال بعد نوجوان کی موت کی خبر دینے پر عدالت کا ورثا کو ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

27 سال بعد نوجوان کی موت کی خبر دینے پر عدالت کا ورثا کو ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

 سپین کی ایک عدالت نے 27 سال بعد مرے ہوئے شخص کی خبر ورثا کو دینے پر حکام کو ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 8 دسمبر 1990 کو جنوبی سپین میں ایک کار حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ واقعہ کے 6 روز بعد اہلخانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ حکام اور اہلخانہ 27 سال تک اس نوجوان کو ڈھونڈتے رہے لیکن پھر 12 جون 2017 کو پتہ چلا کہ جسے وہ ڈھونڈ رہے ہیں اس کی تو موت ہوچکی ہے۔

سرکاری محکموں کی غفلت سامنے آنے پر وزارت داخلہ نے متاثرہ خاندان کو بطور ہرجانہ معمولی رقم ادا کی جس کے بعد اس خاندان نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے اہلخانہ کو ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ (ڈھائی کروڑ روپے) کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس رقم میں سے 54 ہزار پاؤنڈ والدہ جبکہ 18، 18 ہزار پاؤنڈ بہن بھائیوں کو ملیں گے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو بھی بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں