ایئرپورٹ پر طیارے میں چوہے کی موجودگی کی اطلاع پر نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ کردی گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے میں چوہے کی موجودگی کی اطلاع پر پرواز منسوخ کردی گئی، نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر 551 کو شام 4 بجے پشاور سے کراچی روانہ ہونا تھا۔طیارے میں چوہا دیکھے جانے کی اطلاع کپتان نے دی، کئی گھنٹے کی تلاش کے باوجود طیارے میں چوہا نہیں ملا جس کے بعد ایئرلائن حکام نے پرواز منسوخ کردی۔مسافروں کو اسلام آباد سے دوسری پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔