حجاب پہن کر ماڈلنگ کرنے والی معروف مسلما ن امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے بالآخر انڈسٹری سے ہی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
’پڑھ لو‘ کے مطابق معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں انہیں حجاب پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا اور ایک موقع پر ان سے ایسا کام کروا دیا گیا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے ہی کنارہ کش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔حلیمہ عدن کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کا شعبہ ان کے مذہبی عقائد سے مطابق نہیں رکھتا ،کورونا کی وبا نے انھیں سوچنے پر مجبور کیا کہ بطور مسلمان خاتون اُن کی اقدار کیا ہیں؟حجاب اوڑھنے والی خاتون کی حیثیت سے میرے سفر میں بہت اتار چڑھاؤ آئے، ایک لباس کی ماڈلنگ کے دوران حجاب کی بجائے ان کے بالوں کو ڈھانپنے کے لیے جینز کی پینٹ کا استعمال کروا دیا گیا۔
حلیمہ عدن کا کہنا تھا کہ ”اس کام پر رضامند ہونا میری غلطی تھی،جو کچھ بھی ہوا ہے، میں اس کا الزام صرف خود کوہی دوں گی کیونکہ میں ہی ایسی معصوم واقع ہوئی کہ ان لوگوں نے مجھ سے یہ کام کروا لیا تاہم اب میں دین کو دنیا پر ترجیح دینے جا رہی ہوں اور اس انڈسٹری کو ہی ہمیشہ کے لیے چھوڑنے جا رہی ہوں۔“