قائد اعظم
قائد اعظم ڈے کا خصوصی انعامی مقابلہ بچوں کے لیے۔۔۔
آپ بھی حصہ لیں اور بچوں کے دوستوں کو بھی اسکی ترغیب دیں
چار سال سے لے کر سولہ سال تک کے بچوں کے لیے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی خاص انعامی پیشکش
جو بچہ پچیس دسمبر سے پہلے پہلے یہ نظم زبانی یاد کر کے اسکی وڈیا بنوا کر اپنے نام کے ساتھ سنائے گا اسے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے خصوصی انعام دیا جائے گا۔
اگر بچوں کو اسکے علاوہ بھی کوئی قومی رانہ یا قائداعظم پر نظم زبانی یاد ہے اسکی وڈیو بنا کر بھیجیں اور جیتیں خصوصی انعام قائد اعظم ڈے پر
تیرے خیال سے ہے دل شادماں ہمارا
تازہ ہے جاں ہماری دل ہے جواں ہمارا
تیری ہی ہمتوں سے آزاد ہم ہوئے ہیں
خوشیاں ملیں ہیں ہم کو دل شاد ہم ہوئے ہیں
تجھ سے ہی لہلہایا یہ گلستاں ہمارا
ہم سو رہے تھے تو نے آ کر ہمیں جگایا
پھرتے تھے ہم بھٹکتے رستہ ہمیں بتایا
تو رہنماء ہمارا تو سارباں ہمارا
تیرے ہی حوصلے سے طاقت ملی ہے ہم کو
تیری ہی آبرو سے عزت ملی ہے ہم کو
چمکا ہے تیرے دم سے قومی نشاں ہمارا
اس دیس میں ابھی تک چرچا ہے عام تیرا
جس شخص کو بھی دیکھا لیتا ہے نام تیرا
دل تیری یاد سے ہے اب تک جواں ہمارا
جو قدم اٹھائیں آتی ہے یاد تیری
تجھ سے رواں دواں ہے یہ کارواں ہمارا