لندن میں تین بار کورونا وائرس کی وجہ سے شادی ملتوی کرانے والاجوڑے کی بالآخر چوتھی کوشش آخری لمحوں میں کامیاب ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ جیمی اور 31سالہ کلوئی کولنز نامی اس دولہا دلہن نے پہلے تین بار شادی کی تقریب کا اہتمام کیا اورہر بار کافی کچھ اخراجات بھی کر ڈالے کہ شادی سے کچھ دن پہلے لاک ڈاﺅن لگ جاتا تھا۔
اب چوتھی بارجب لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا گیا تو کلوئی اور جیمی نے ہنگامی طور پر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اورلاک ڈاﺅن شروع ہونے سے محض 2گھنٹے پہلے کلوئی اور جیمی ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کی قسم کھانے اور میاں بیوی بننے میں کامیاب ہو گئے۔ شادی کے بعد انہیں صرف دو گھنٹے ملے کہ وہ چرچ سے اپنے گھر تک پہنچ سکیں۔رپورٹ کے مطابق کلوئی اور جیمی 6ستمبر کے بعد سے شادی کی ’کوشش‘کرتے آ رہے تھے جو اب جا کر کامیاب ہوئی۔