ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلن مسک کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹیسلا کے شیئر کی قیمت میں 6فیصد تک اضافہ ہونے کے بعد وہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق دو ہفتے قبل ایلن مسک دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی تھے۔ چند روز قبل انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے جوڑا اور اب دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بل گیٹس سالہا سال تک دنیا کے امیر ترین آدمی رہے۔ تین سال قبل یہ اعزاز جیف بیزوس کے پاس چلا گیا جن کی دولت اس وقت 187ارب ڈالر ہے۔ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے ایلن مسک کی دولت 188.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے وہ دولت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اب جیف بیزوس ان سے ڈیڑھ ارب ڈالر پیچھے رہ گئے ہیں۔اس وقت دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی بل گیٹس ہیں جن کی دولت 119.3ارب ڈالر ہے۔