خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر واقع باغات میں لگی آگ پر 17 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق کوہ سلیمان پر سات کلومیٹر طویل باغات کے سلسلے میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پانے کیلئے ریسکیو کے فائر فائٹرز کو 17 گھنٹے طویل اور کٹھن آپریشن کرنا پڑا۔
اس آتشزدگی میں زیتون اور عام لکڑی کو نقصان ہوا تاہم مہنگے ترین چلغوزے کے درختوں کو بچانے کیلئے ریسکیورز کو پیدل سفر کرنا پڑا تاہم انہوں نے طویل مسافت طے کرکے کڑی محنت سے انہیں آگ سے بچالیا۔