سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کو انسانی صحت کے لیے دنیا کے شفاف اور بہترین شہروں کی صف میں شامل کر لیا گیا ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کے دورے اور تفصیلی جائزے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔عالمی ادارے کے اہلکاروں کے مطابق مقدس شہر صحت افزامقام کے وہ تمام عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے جو دنیا میں ایسی درجہ بندی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔بیس لاکھ لوگوں کی آبادی والے شہروں میں مدینہ پہلا شہر ہے جسے عالمی ادارے نے اپنے صحت افزاءشہروں کے پروگرام میں شامل کیا ہے۔