گزشتہ رات خانہ کعبہ پر شاندار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مکمل چاند خانہ کعبہ کی چھت کے اوپر آگیا۔
خوبصورت منظر کو لوگوں کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے،متعد د افراد کی جانب سے اس خوبصورت اور دلکش منظر کی تصاویر بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق رواں سال کے دوران خانہ کعبہ کے اوپرمکمل چاندکا یہ پہلا واقعہ ہے۔چاند اور سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متعین کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اسی طرح کیاجاتا تھا۔