گوادر کرکٹ گراونڈ کے دنیا بھر میں چرچے،ہر کوئی خوبصورتی کا مداح

گوادر کرکٹ گراونڈ کے دنیا بھر میں چرچے،ہر کوئی خوبصورتی کا مداح

گوادر کے علاقہ میں بننے والےکرکٹ گراؤنڈ  کے اسوقت دنیا بھر میں چرچے ہیں،کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے اسے دنیا کا خوبصورٹ سٹیڈیم قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر کرک انفو کی جانب سے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وینیو اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتے۔

Image

کرک انفو کے ساتھ ساتھ معروف میزبان فخر عالم کی جانب سے بھی گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورتی کو بھی سراہا گیا ہے۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ میں یہاں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا ،اس گراونڈ کی پچ بہت اچھی ہے،مگر یہاں کے مناظر بھی بہت خوبصورت ہے،انہوں نےاپنی ٹویٹ میں گوادر کے لوگوں کی بھی تعریف کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں