وفاقی دارالحکومت کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک تیندوے کی گزشتہ چند دنوں میں مسلسل موجودگی دیکھی گئی ہے جس سے شہری شدید خوفزدہ ہو گئے ۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کی۔ شہزادی نامی مادہ تیندوے کو ٹریل فور اور فائیو کے درمیان گزشتہ پانچ دنوں میں تین بار دیکھا گیا۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق 28 جنوری کو شہزادی نامی تیندوے کو صبح چھ بجکر 23 منٹ پر دیکھا گیا۔ 29 جنوری کو تیندوے کو رات آٹھ بجکر 27 منٹ پر دیکھا گیا،31 جنوری کو صبح پانچ بجکر 37 منٹ پر بھی چیتے کو دیکھا گیا۔