جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کا نام شاید ہی کسی نے نہ سن رکھا ہو لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ آج تک لگ بھگ سبھی لوگ یہ نام غلط پکارتے آ رہے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بی ایم ڈبلیو بیشتر لگژری کار برانڈز میں سے آسان نام تصور کیا جاتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ بی ایم ڈبلیو انگریزی حروف ہیں اور ان کی ادائیگی بھی انگریزی حروف کی طرح ہو گی لیکن چونکہ بی ایم ڈبلیو جرمن کار ساز کمپنی ہے لہٰذا اس حروف کی ادائیگی بھی جرمن زبان کے لحاظ سے ہو گی اور وہ بی ایم ڈبلیو نہیں بلکہ ’بی ایم وی‘ بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلیکٹ کار لیزنگ نامی کمپنی نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی ہے۔ انہوں نے بی ایم ڈبلیو گاڑیاں رکھنے والے 1ہزار غیر جرمن لوگوں سے پوچھا کہ آپ کے پاس موجود اس گاڑی کا نام کیا ہے۔ ان میں سے 95فیصد نے اس کا نام ’بی ایم ڈبلیو‘ بتایا۔ صرف پانچ فیصد ایسے تھے جنہوں نے درست نام ’بی ایم وی‘ بتایا۔