مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انکو اینڈرائڈ فون پسند ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انھیں ذاتی طور پر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پسند ہے اور وہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ پہلے آئی فون استعمال کیا کرتے تھے، لیکن وہ اب اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ اینڈرائیڈ کی جانب منتقل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پہلے سے ہی مائیکرو سافٹ کے کچھ سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے میرے لیے اینڈرائیڈ ڈیواسز کا استعمال آسان ہوجاتا ہے۔