یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارلحکومت کے شکرپڑیاں گراﺅنڈ میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے بہترین دوست ملک ترکی کے طیارے اور ترک فوجی بینڈ ’ جاں نثاری ‘ نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ترک بینڈ جان نثاری ترک مسلح افواج کا لازمی جزو ہے ، اس کی بنیاد 1299 میںڈ الی گئی، ترک بینڈ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ میں شرکت کی اور زبردست دھنیں بجا کر شرکاءکے لہو کو گرما دیا ، ترک بینڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے دھن بجا کر ’ ارتغرل غازی ‘ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جبکہ اس کے علاوہ سلطنت عثمانیہ کی راویتی دھن بھی بجائی گئی ۔
اس کے علاوہ ترک طیارے نے یوم پاکستان کے موقع پر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور صدر مملکت عارف علوی کو سلامی پیش کی ، اس موقع پر ترک طیارے کے پائلٹ نے اردو بولتے ہوئے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی پیش کی ۔