فلپائن میں 15ماہ قبل ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا تاہم وہ صحت مند ہو گیا مگر اس کے بعد آج تک مسلسل اس کے جسم میں چاقو گھونپے جانے جیسی تکلیف گاہے ہوتی رہتی تھی تاہم وہ اسے نظرانداز کرتا آ رہا تھا۔ گزشتہ دنوں نئی نوکری کے لیے اسے اپنا ایکسرے کروانا پڑااور اس کے جسم میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوگیا کہ اسے اپنی تکلیف کی وجہ بھی سمجھ آ گئی۔
ڈیلی میل کے مطابق اس 25سالہ نوجوان کا نام کینٹ ریان ٹوماﺅ ہے جو فلپائن کے شہر کیڈا پاوین کا رہنے والا ہے۔ ریان پر گزشتہ سال جنوری میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا ۔ اسے گہرے زخم آئے جنہیں ڈاکٹروں نے ٹانکے لگا کر بند کر دیا اور وہ صحت مند ہو گیا۔ اس حالیہ ایکسرے میں انکشاف ہوا کہ اس حملے کے دوران چاقو کا ’پھل‘ ٹوٹ کر اس کے جسم میں ہی رہ گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے اس وقت ایکسرے نہیں کیا تھا اور اسی طرح ٹانکے لگا کر زخم سی دیا تھا۔ اس کے بعد ریان کومسلسل جو تکلیف ہوتی آ رہی تھی وہ چاقو کے اسی بلیڈ کی تھی جو اس کے جسم میں رہ گیا تھا۔ ریان نے بتایا کہ ”اب ایک بار پھر میری سرجری ہوئی اور ڈاکٹروں نے میرے جسم سے چاقو کا بلیڈ نکالا۔ نئی نوکری کے لیے کروائے گئے ایکسرے میں نے مجھے اس مسلسل تکلیف سے بھی نجات دلا دی ہے۔“