ائیر پورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا گم ہونے والا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان واپس پہنچادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیر پورٹ کے عملے نے جنوبی کوریا سے آنے والے مسافر کا 15لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ ہینڈ کیری واپس کردیا۔ ہینڈ بیگ میں 6ہزار 5سو ڈالر، 3موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان شامل تھا۔مسافر قیصر نوید پرواز ای کے 614 پر دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا لیکن ایئرپورٹ پر قیصر نوید کا ہینڈ کیری کوئی اور مسافر ساتھ لے گیا تھا۔سول ایوی ایشن کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہینڈ کیری لے جانے والے مسافر کو ٹریس کیا اور ہینڈ کیری دوسرے مسافر سے لے کر اصل مالک تک پہنچادیا۔