ایلن مسک کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ کو ٹکر دینے کے لیے مرسیڈیز نے بھی اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کروا دی۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ گاڑی ای کیو ایس ہے جو 66.5ڈبلیو ای بیٹری پیک سے لیس ہے اور ایک ری چارج میں 300میل (تقریباً483کلومیٹر) سفر طے کر سکتی ہے۔جرمن کمپنی کی یہ الیکٹرک گاڑی 190ہارس پاور طاقت کی حامل ہے۔ گاڑی میں موجود بیٹری ڈ ی سی کرنٹ سے ری چارج کی جا سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی 9سیکنڈ میں صرف سے 100کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔جرمنی میں اس گاڑی کی قیمت 47ہزار 540یورو (تقریباً 87لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب وہ اپنی توجہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف مرکوز کرنے جا رہی ہے اور ان کا خیال ہے کہ 2030ءتک ان کی آدھی سیل الیکٹرک اور ’پلگ اِن ہائبرڈ‘ گاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔