اجزا
چکن کا قیمہ آدھا کلو
انڈا ایک عدد
موزریلا چیز ایک کپ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پارسلے کٹے ہوئے 2 کھانے کے چمچ
ہری پیاز 250 گرام
سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
لہسن کٹا ہوا دو چائے کے چمچ
تیل 4 کھانے کے چمچ (آمیزے کے لیے)
تیل (تلنے کے لیے)
ترکیب
چکن کے قیمے میں موزریلا چیز، ادرک کا پیسٹ، سویا ساس، کارن فلور، نمک، پارسلے، ہری پیاز، سرخ مرچ، کٹا ہوا لہسن اور چار کھانے کے چمچ تیل اچھی طرح سے مکس کرلیں۔اب اس آمیزے سے مناسب سائز کی بالز بنائیں۔ان چکن چیز بالز کو انڈے میں ڈِپ کرکے گرم تیل میں دھیمی آنچ پر فرائی کریں۔گولڈن براون ہونے تک چکن چیز بالز کو فرائیں اور چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔