وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی پر تنقید کرنے والے اسامہ کے ساتھی ہے، اسامہ بن لادن کو مسلم لیگ نون مصر سے پاکستان لے کر آئی ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے اپوزیشن لیڈر چودھری نثار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چودھری نثار کے پاس تنقید کا لائسنس ہے ، ذلیل کرنے کا نہیں۔انہوں نے مسلم لیگ نون کو اسامہ بن لاد ن کو پاکستان لانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے اسامہ بن لادن کا علاج کرایا اور اس سے پیسے بھی لیتے رہے ۔ رحمان ملک نے الزام لگایا کہ اسامہ اور نون لیگ مل جل کر کام کرتے رہے اور اسامہ کے مرنے سے مسلم لیگ ن یتیم ہوگئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایمل کانسی کو نون لیگ نے امریکا کے حوالے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جو بھارتی میڈیا کہتا ہے وہی مسلم لیگ ن کہتی ہے اور یہ ہندوستان کی ترجمان بن کر فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف تقریریں کرتے ہیں ۔