انڈونیشیا کی 21 اپریل کو لاپتہ ہونے والی آبدوز کے بارے میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ گہرے سمندر میں ڈوب چکی ہے۔
انڈونیشیا کے امیر البحر کے مطابق جزیرہ بالی کے قریب سمندر میں 850 میٹر کی گہرائی میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کی کچھ باقیات ملی ہیں جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ آبدوز حادثے کا شکار ہو کر ڈوب چکی ہے۔ آبدوز میں عملے کے 53 افراد سوار تھے جن کے زندہ بچنے کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں۔
نیول چیف کا کہنا ہے کہ جو ٹکڑے ملے ہیں وہ آبدوز کے ساتھ جڑے ہوئے تھے جن کے ٹوٹنے کا مطلب ہے کہ یہ تباہ ہوچکی ہے۔