چین نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ویکسین کی ایک ارب سے زائد خوراکیں لگادیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق چین کے ویکسی نیشن پروگرام نے حالیہ مہینوں میں تیزی اختیار کی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا ویکسین کی 100 ملین (10 کروڑ) خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مارچ سے ہی چین اپنے شہریوں کو کورونا سے بچانے کے تیز تر اقدامات کر رہا ہے۔ ملک میں پہلی 100 ملین خوراکیں شہریوں کو لگائے جانے کے بعد 200 ملین تک پہنچنے میں 25 دن، 300 ملین تک پہنچنے میں 16 دن اور 800 ملین سے 900 ملین تک پہنچنے میں صرف چھ دن لگے۔
خیال رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا کی مجموعی طور پر دو ارب 59 کروڑ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
.