جنوبی امریکہ میں واقع ملک کولمبیا میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی ویگیلوس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی تحقیق میں پہلی بار ہوا ہے یہ شواہد ایک مکمل تجزیہ کے بعد سامنے آئے، ذہنی اور نفسیاتی دباؤ بالوں کے سفید ہونے کی وجوہات ہیں۔ جبکہ لوگوں کے بالوں کا رنگ سرمئی ہونے کی وجہ بھی ان کے نفسیاتی عوارض یا دباؤ کا سبب ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل ای لائف میں شایع ہوئے ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے اس تجربے کے تقابل کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ذہنی دباؤ سے سفید ہونے والے بال مستقل ایسے ہی رہتے ہیں۔
دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ب 12 کی کمی ہوتی ہے اور جنہیں تھائی رائیڈ کے مسائل کا سامنا ہو ان کے بال جوانی میں سفید ہوجاتے ہیں اور یہ عام وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔ جبکہ جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے کم عمری میں بالوں پر سفیدی چھانا شروع ہوجاتی ہے۔وہ افراد جو مسلسل ذہنی تناؤں کا شکار رہتے ہیں یا زیادی فکر مند رہتے ہیں ان میں بال سفید ہونے کی وجہ عام ہے، مذکورہ تناؤ سے اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کی نشونما نہیں ہوپاتی۔