توجہ طلب
آم ، جامن ، آڑو اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے ۔ اس سلسلے میں آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گُھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں ، بلکہ ان کو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں
اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں تو ان بیجوں اور گُھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں ۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے
اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے
۔ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اور دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں –
ہمارا یہ چھوٹا سا عمل پاکستان کو ایک گرین پاکستان بنانے کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا -* اور جتنے بھی چرند پرند اسے دانے کے طور پر استعمال کریں گے آپ کے نامۂ اعمال میں نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتا رہے گا۔۔۔۔۔۔