سعودی عرب نے اہم وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا جبکہ ایتھوپیا اور افغانستان کیلئے بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائٹ آپریشن معطلی کے فیصلے پر عملدرآمد کل چار جولائی سے کیا جائے گا ، سعودی شہری متعلقہ اداروں سے اجازت لئے بغیر ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات اور ویتنام سفر نہیں کر سکیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے متذکرہ بالا ممالک آنے جانے پر پابندی عائد کی ہے ، ان ممالک سے پروازوں کی آمد و رفت کو بھی بند کر دیا گیا ہے ، ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ہو گی ، اس پابندی سے سعودی شہری مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔