گرمی کا موسم اپنے جوبن پر پہنچ جائے اور پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں نظر نہ آئے یہ بھلا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔برطانیہ میں پاکستانی آم کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے کیونکہ پاکستان کے آم دوسرے ملکوں سے زیادہ خوش ذائقہ اور الگ ہوتے ہیں۔ اس کی مٹھاس بھی دنیا کے دیگر ملکوں کے آموں سے علیحدہ ہے اس لیے برطانیہ کے لوگ پاکستانی آم کو پسند اور ذوق سے کھاتے ہیں۔پاکستانی آم قدرتی طور پر خوش ذائقہ ہے کوئی بھی کھانے والا پاکستانی آم کو دوبارہ پسند اور خریدتا ہے۔برطانیہ میں موجو د پاکستانی تاجروں نے دوسہری ،چونسا ،لنگڑا ،انور راٹول اور سندھڑی آم فروخت کے لیے مارکیٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔برطانیہ میں زیادہ تر چونسا اور سندھڑی عام خریدا جاتا ہے ۔اگر ان آموں کی قیمت فروخت کی بات کی جائے تو یہ 11پاونڈ (2400)سے29پاونڈ(6323)کی قیمتوں میں دو،دو آم فروخت کیے جاتے ہیں ۔