اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بارے میں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 30 کلو ہیروئین کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائن کے ذریعے برطانیہ کے لیے بک کی جانی والی برآمدی کنسائنمنٹ میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود انسداد منشیات حکام نے کلیئر کردیا تھا۔
کسٹمز حکام نے برآمدی کنسائنمنٹ کی سکیننگ کے دوران شک گذرنے پر چیکنگ کی اورچیکنگ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن سے مذید تفتیش جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہیروئین کی قیمت 30 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہیروئین کو خواتین کے لباس میں مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔3