عرب ملک مصر میں ایک دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل انتقال کرگئی جس کے باعث شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ دلہن کو کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپردِ خاک کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے شہر ھھیا میں دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی ۔ اسے فوری طور پر الزقازیق ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم انہیں اس میں کامیابی ںہیں ہوسکی۔
دلہن کے یوں رخصتی سے چند گھنٹے قبل اچانک انتقال کرجانے کے باعث شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی اور پورے شہر میں سوگ چھا گیا۔ دلہن کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اسے کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپردِ خاک کیا گیا۔
دلہن کی ایک رشتہ دار خاتون دعا محمد نے بتایا کہ اسے کوئی بیماری لاحق نہیں تھی، ابھی وہ چھ روز پہلے ہی اپنی سہیلی کی شادی سے واپس آئی تھی، دولہا کے گھر اس کے جہیز کا سامان پہنچایا جاچکا تھا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔