برطانوی فضائی کمپنی ’برٹش ایئرویز‘ کی طرف سے اپنی پرواز پر بچ جانے والے مشروبات اور کھانے کی دیگر اشیاءٹنوں کے حساب ضائع کرنی شروع کر دیں۔ دی سن کے مطابق انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ برٹش ایئرویز کی پروازوں پر مشروبات اور خوراک کے جو پیکٹ بچ جاتے ہیں، انہیں اگلی پروازوں پر بروئے کار لانے کی بجائے کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشروبات اور کھانے کی اشیاءکے یہ پیکٹ کھولے بھی نہیں گئے ہوتے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ برٹش ایئرویز کی طرف سے قابل استعمال اشیائے خورونوش اتنی بڑی مقدار میں ضائع کی جا رہی ہیں کہ روزانہ 8سے زائد انڈسٹریل ڈسٹ بن ان سے بھر جاتی ہیں۔مشروبات اور کھانے کی اشیاءکے ان پیکٹوں کو کسی نے چھوا بھی نہیں ہوتا۔ لہٰذا ایئرلائنز کی طرف سے انہیں کچرے کے ڈبوں میں پھینک کر کروڑوں پاﺅنڈز کا نقصان کیا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر برٹش ایئرویز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کیٹررز کو ہدایت کر رکھی ہے کہ جہاں ممکن ہو اشیائے خورونوش کو دوبارہ استعمال اور ری سائیکل کیا جائے، مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحقیقت ایئرویز کی طرف سے قابل استعمال اشیاءٹنوں کی مقدار میں ضائع کی جا رہی ہیں۔