لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی منڈی بہاوالدین کی تین ماہ کی قید کی سزا معطل کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صارف عدالت کے جج نے ڈی سی منڈی بہاوالدین کو عدالت طلب کیا تھا اور عد م پیشی پر توہین عدالت لگائی، صارف عدالت کی جانب سے ڈی سی منڈی بہاوالدین کو تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم لاہو ر ہائیکورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور جواب طلب کر لیاہے ۔