موٹر وے پولیس نے غیر قانونی نیلی اور فلیشنگ لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

موٹر وے پولیس نے غیر قانونی نیلی اور فلیشنگ لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی 

موٹر وے پولیس ایم تھری نے غیر قانونی پولیس لائٹس کے خلاف مہم شروع کردی ، ترجمان موٹروے ایم تھری کے مطابق بلیو اور فلیشنگ لائٹس صر ف مجاز گاڑیاں استعمال کر سکتی ہیں ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ۔

ترجمان موٹر وے ایم تھری کے مطابق  آئی جی موٹر ویز انعام گنی کی ہدایت پر ایس ایس پی موٹر وے ایم تھری سید حشمت کمال نے غیر قانونی بلیو اور فلیشنگ لائٹس کے خلاف مہم شروع کر دی ، ان کی جانب سے کہا گیا کہ موٹروے پولیس غیر قانونی لائٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گئی،  روڈ یوزرز ان لائٹس کو کسی صورت استعمال نہ کریں،  موٹروے پولیس روڈ یوزرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مہم کے دوران گاڑیوں سے غیر قانونی بلیو اور فلیشنگ لائٹس اتار دی گئیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں