برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل برطانیہ کی وزیراعظم بننےکی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی صورت بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے برطانوی وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گی۔
خیال رہے کہ موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن ان دنوں 2020 میں لاک ڈاون کے باوجود حکومتی سطح پر پارٹیاں منعقد کرنےکےالزامات کی زد میں ہیں جس پر اپوزیشن جماعتیں ان سے استعفےکا مطالبہ کر رہی ہیں۔