پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا آغاز کل سے ہونے جارہاہے جس کی تیاریا ں مکمل کر لی گئیں ہیں اور شائقین کرکٹ کا جوش و خروچ عروج پر ہے لیکن اس موقع پر ایک دل شکستہ خبر یہ ہے کہ ہر دل عزیز ڈیرین سیمی اس مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے سابق ڈیجیٹل اینڈ کانٹینٹ ہیڈ فرید خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ڈیرین سیمی اس وقت اومان میں جاری لیجنڈ لیگ کرکٹ میں مصروف ہیں اور ان کی دیگر پیشہ وارانہ مصروفیات بھی ہیں ، اس لیے وہ پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ، پشاور زلمی کی ڈیرین سیمی کے ساتھ بات چیت جاری ہے کہ وہ انہیں لاہور میں بطور مینٹور ذمہ داریاں دے سکیں ، زلمی نے جیمز فوسٹر کو بطور ہیڈ کوچ ترقی دیدی ہے ۔‘‘
جیمز فوسٹر اس سے قبل 2019 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز ’’کھلنا ٹائیگرز ‘‘ میں بطور ہیڈ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ انڈیک پریمیئر لیگ کی ٹیم ’’ کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘‘ کیلئے بطور فیلڈنگ کوچ فرائض انجام دے چکےہیں ۔جیمز فوسٹر پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پشاور زلمی کے بائیو سیکور ببل کو بھی جوائن کر لیاہے ۔