پریڈی پولیس نے 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث رینجرز کے سابق اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر عبداللہ ہارون روڈ پر موبائل مارکیٹ میں موبائل فون کمپنی کے سیلز سینٹر میں 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، واردات کے مرکزی ملزم فضل رحیم عرف قاری فضل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ملزم سابقہ رینجرز اہلکار ہے۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے 2 نائن ایم ایم پستول اور لوٹی گئی رقم میں سے کچھ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اب تک اس واردات میں واجد عرف ڈاکٹر ، معراج عرف میری ، اسد اور شاہ زیب نامی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔