آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیرکے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھا کہ کشمیریوں کی جدو جہد ، حق خود ارادیت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، لاک ڈاون جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم کا جرات سے سامنا کر رہے ہین ، انسانی المیے کو ختم کرنے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کا وقت آ گیاہے ، اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔