ملکہ برطانیہ نے اگلی نسل کو تخت سونپنے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ختم کر دی اور اعلان کر دیا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ بنیں گی ۔
95 سالہ ملکہ الزبتھ نے پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر اپنے تخت کے اگلے وارث کا اعلان کیا ، اپنےپیغام میں ملکہ نے کہا کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال کوئین کنسورٹ بنیں ، میں توقع کرتی ہوں کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے ۔