امریکی ادویہ ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری عارضی طور پر معطل کردی جس کی وجہ سے کئی سو ملین خوراکوں کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں امریکہ وفاقی حکومت اور محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے ویکسین کے استعمال پر شدید دباؤ کی وجہ سے کووڈ 19 ویکسین کی تیاری روک دی گئی تھی۔ویکسین کی پیدوار رکنے سے کئی سو ملین خوراکوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا کے خلاف ویکسین کی صرف ایک خوراک کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے جب کہ کمپنی کا کہنا ہےکہ ویکسین کی دو خوراکیں زیادہ موثر ہوسکتی ہیں۔