سوموار کی صبح نارویجن شہر استوانگر میں ایک بیس سالہ شخص کو اس وقت پولیس نے گرفتار کر لیا جب اس نے مبینہ طور پر شہریوں کی جانب اصلحہ تان لیا۔شام پانچ بجے تک اس شخص کے بارے میں پولیس کو کئی شکایات موصول ہوئیں۔اس شخص نے اصلحہ سے راہگیروں کی طرف بھی اشارہ کیا۔مستعد گشتی پولیس کے دستوں نے رات ساڑھے دس بجے کے قریب مشتبہ شخص کو ڈھونڈ نکالا۔
پولیس کے مطابق گرفتاری بغیر کسی ڈرامائی صورتحال کے عمل میں لائی گئی جبکہ مشتبہ شخص سے استوانگر پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی گئی۔
NTB/UFN