بیورنڈال ویک اینڈ اسکول میں رمضان ڈے

نمائندہء خصوصی
ایسٹر کی چھٹیوں میں بیورنڈال ویک اینڈ اسکول میں بچوں کو ماہ رمضان کی معلومات فراہم کرنے کے لیے دو روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں انٹر کلچرل وومن گروپ اور اردو فلک نے بھی حصہ لیا۔پروگرام کی منتظم انیلا ریاض جبکہ شا ہدہ بی بی، خدیجہ، فاخرہ، شازیہ اور عظمیٰ پروگرام کوآرڈینیٹرز تھیں۔ پروگرام میں چالیس کے قریب بچوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔
پروگرام میں بچوں کی مختلف سرگرمیوں کے لیے پانچ اسٹالز لگائے گئے تھے۔بچوں نے بہت خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بچوں کی سرگرمیوں کے لیے کل پانچ اسٹالز تھے جن میں کھیل۔ کارڈز اور لیمپ بنانے اور کہانیوں اور دعائیں حدیثیں یاد کروانے کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔


پروگرام کے اختتام میں شاہدہ بی بی اور فاخرہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔جبکہ کچھ انعامات اچھی کار کردگی دکھانے والے بچوں کو آن لائن بھی دیے جائیں گے۔
Resource / urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں