ایک ساٹھ سالہ ٹرین مسافر نے ایک تارکین وطن عورت کو ایسی حقارت سے دیکھا کہ جسے عدالت نے نفرت انگیز رویہ قرار دے دیا۔پچھلے سال اوسلو سنٹرل اسٹیشن پر ستائیس جولائی کی رات سوا نو بجے جب ایک افریقی عورت ٹرین سے اتری ایک ساٹھ سالہ شخص نے اسے مقامی زبان میں گالی دیتے ہوئے کہا کہ افریقی عورت کو اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔اس واقعہ کی رپورٹ پولیس کو دی گئی۔پولیس نے اس شخص پر مقامی عدالت میں مقدمہ چلایا۔عدالت نے اسے اٹھارہ دن جیل کی قید اور پینسٹھ ہزار کراؤن جرمانہ کی سزا سنائی۔
NTB/UFN