وزیر انصاف ایملی انگرمحل سے جمعرات کے روز نارویجن پارلیمنٹ نے کیمپ سے لا پتہ ہو جانے والے بچے کے بارے میں پوچھا، انہوں ن ے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ پولیس اور بچوں کی دیکھ بھال کے محکمے نے اپنے معمول کی تحقیق کر لی ہے۔لیکن درحقیقت پولیس کیمپوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے سینٹروں سے غائب ہو جانے والے بچوں کو شاذو نادر ہی تلاش کرتی ہے۔اس بات پر تمام سیاسی پارٹیوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ٹی وی چینل این آر کے (NRK) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نارویجن اور پناہ گزین بچوں کی تلاش کے سلسلے میں امتیازی سلوک کرتی ہے۔بعد میں انہوں نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔کئی پارٹیوں نے مشورہ دیا ہے کہ پندرہ برس سے کم عمر کے بچوں کو دیکھ بھال کا ادارہ اپنی تحویل میں رکھے لیکن انہیں کیمپوں میں ہی رکھا جاتا ہے۔اس بات پر بچوں کے تحفظ کا عالمی ادارہ بھی ناروے پر کڑی نقطہ چینی کر چکا ہے۔
NRK/UFN