راوی ٹیک اوے کی عید کے موقع پر خصوصی پیشکش

راوی ٹیک اوے کا شمار ناروے کے بہترین کٹیرنگ سروسز میں ہوتا ہے۔کٹیرنگ سروس کے مالک حنیف ملک اس سے پہلے اوسلو میں شالیمار ریسٹورنٹ بھی چلاتے رہے ہیں لیکن پھر انہوں نے ٹیک اوے شروع کر دیا جو کہ اوسلو کے مضافات شئین میں واقع ہے۔انہوں نے کام کی جگہ بدل لی ہے مگر انکے کھانوں کا معیار اب بھی وہی پرانا ہے۔ان کے کھانے ہمیشہ سے اپنی لذت کی وجہ سے مشہور رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے کام کی جگہ بدل لی ہے مگر ان کی بنائی جانے والی ڈشز کو پسند کرنے والے گاہک وہی ہیں اور خاص مواقع پر انہی سے کھانے بنوانا پسند کرتے ہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ کھانا گھر پہنچا دیتے ہیں اس سہولت کی وجہ سے گاہکوں کو اور بھی آسانی سے مزیدار گرما گرم لذیذ تیار شدہ کھانا اپنے گھر پر ہی مل جاتے ہیں۔
اس مرتبہ عید کے موقع پر راوی ٹیک اوے کی جانب سے تقریبات کے کھانوں میں خصوصی رعائیت کی گئی ہے آپ خود بھی اس سے فائدہ اٹھائیں اور اڑھائی سو یعنی صرف دو سو پچاس کرونے فی کس کی انتہائی کم قیمت میں اپنے مہمانوں کے لیے گھر بیٹھے مزیدار کھانوں سے لطف اٹھائیں اور اپنی عید کی خوشیوں کو دو بالا کریں۔کوشش کریں کہ اس پیش کش سے جلد از جلد فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھر والوں اور احباب کے لیے کم قیمت اور مزیدار ڈشز بک کروائیں۔
مزید معلومات کے لیے اس موبائل پر معلومات حاصل کریں۔
90901947

اپنا تبصرہ لکھیں